- :
پاکستانی فوج اور افغان طالبان کے ایک دوسرے پر سرحدی جھڑپیں شروع کرنے کے الزامات: طالبان حکام کی 12 افغان شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق
- BBC News اردو
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے افغان فورسز کی جانب سے سپن بولدک میں چار مقامات پر کیے جانے والا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب، افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے حملے میں کم از کم 12 افغان شہری ہلاک جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ - Wed, 15 Oct 2025 10:18:21 +0000:
آذربائیجان میں مقدس مسلم مقامات کے قریب جوا خانہ کیوں بنایا جا رہا ہے؟
- BBC News اردو
مسلم اکثریتی ملک آذربائیجان کا پہلا کیسینو ملک کے سب سے قدامت پسند علاقے نارداران کے قریب بنایا جائے گا۔ کئی برسوں سے اس علاقے کے دارالحکومت باکو سے اختلافات رہے ہیں۔ مگر یہیں آذربائیجانی اور روسی تاجر امین اگالاروف کا ایک سیاحتی ریزورٹ بھی واقع ہے۔ - Wed, 15 Oct 2025 10:11:21 +0000:
سینیئر پولیس افسر کی مبینہ خودکشی کے بعد اے ایس آئی کا ویڈیو پیغام، الزامات اور گولی مار کر اپنی جان لینے کا معمہ
- BBC News اردو
انڈین دارالحکومت دہلی سے ملحقہ ریاست ہریانہ میں آئی جی کی پوسٹ پر تعینات سینیئر پولیس افسر وائی پورن کمار کا خود کو مبینہ طور پر گولی مار کر جان لے لینے کے معاملے میں گذشتہ روز اس وقت نیا موڑ آ گیا جب ایک داروغہ نے متوفی پر الزام لگاتے ہوئے خود کو ہلاک کر لیا۔ - Wed, 15 Oct 2025 09:19:17 +0000:
نعمان علی اور شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ، پاکستان نے عالمی ٹیسٹ چیمپیئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا
- BBC News اردو
لاہور میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ - Wed, 15 Oct 2025 08:56:49 +0000:
’خفیہ دستاویزات کی برآمدگی، چینی حکام سے ملاقاتیں اور گفٹ بیگ‘: امریکہ میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہونے والے انڈین نژاد شہری کون ہیں؟
- BBC News اردو
امریکی ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع کے اٹارنی لنڈسے ہالیگن نے اطلاع دی ہے کہ ورجینیا کے ویانا سے 64 سالہ ایشلے ٹیلس کو ہفتے کے آخر میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اور ان کے خلاف غیر قانونی طور قومی سکیورٹی سے متعلق معلومات پر رکھنے کے الزام میں ایک مجرمانہ شکایت درج کی گئی ہے۔