- :
طالبان مخالف نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا فیض آباد کے میئر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
- BBC News اردو
افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد کے میئر حبیب الرحمٰن منصور ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ طالبان مخالف گروہ ’نیشنل ریزسٹنس فرنٹ‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ - Fri, 14 Aug 2026 04:30:51 +0000:
پاکستان کی جوہری صلاحیت، ترکی کی دفاعی صنعت اور سعودی عرب کی مالی طاقت: مکہ معاہدے سے کون سا ملک کیا فائدہ حاصل کر سکتا ہے؟
- BBC News اردو
تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ مکہ معاہدہ پاکستان کی جوہری صلاحیت، سعودی عرب کی مالی طاقت اور ترکی کی تیزی سے ترقی کرتی دفاعی صنعت کو یکجا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے میں شامل تینوں ممالک اِس سے کیا فائدہ کر سکتے ہیں اور اس اتحاد کو کیا چیلنجز درپیش ہوں گے؟ - Fri, 14 Aug 2026 03:09:28 +0000:
’عملے کے متعدد ارکان نے سمندر میں چھلانگ لگانے کا سوچا‘: امریکی طیارہ بردار جہاز ’یو ایس ایس ابراہم لِنکن‘ پر حالات تشویش کا باعث کیوں ہیں؟
- BBC News اردو
حالیہ رپورٹس کے مطابق ایران جنگ سے قبل مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جانے والے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس ابراہم لِنکن‘ پر تعینات عملے کے سینکڑوں اراکین کو خوراک کی قلت، بگڑتی ذہنی صحت اور دیگر مسائل کا سامنا ہے جبکہ بعض سیلرز نے جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگانے کا بھی سوچا۔ - Thu, 13 Aug 2026 15:34:54 +0000:
اسلام آباد میں ایف آئی اے کے چھاپے میں ’غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث‘ 258 غیر ملکی گرفتار
- BBC News اردو
ایف ائی اے کے اہلکار کے مطابق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے جب ریکارڈ چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ غیرملکی شہری وزٹ، سیاحتی یا کاروباری ویزوں پر پاکستان آئے تھے اور یہ غیرملکی شہری غیرقانونی طور پر کاروباری سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ - Thu, 13 Aug 2026 14:54:28 +0000:
پشاور میں مبینہ طور پر ’شادی سے انکار‘ کرنے پر لڑکے پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں خاتون گرفتار
- BBC News اردو
ایک طرف زخمی نوجوان کا دعویٰ ہے کہ خاتون نے بلیک میلنگ میں ناکامی کے بعد ان پر تیزاب پھینکا اور فائرنگ کی، جبکہ دوسری جانب خاتون کا کہنا ہے کہ حملہ آور کوئی اور شخص تھا جس نے دونوں کو نشانہ بنایا۔ البتہ شکایت کنندہ نے اپنے بیان میں کسی تیسرے فریق پر شک ظاہر نہیں کیا۔