Notícias Urdu – Urdu News


  • :
    پاکستان کی پہلگام میں حملے پر ’غیر جانبدار تحقیقات‘ میں شریک ہونے کی پیشکش
    - BBC News اردو
    پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈیا نے پہلگام میں حملے پر ’بے بنیاد‘ الزامات لگائے ہیں مگر پاکستان نیوٹرل اور شفاف تحقیقات کے لیے تیار ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر کا مسئلہ ’ہزار سال پرانا ہے‘ جسے دونوں ملک خود ہی حل کریں گے۔
  • Sat, 26 Apr 2025 05:42:01 +0000:
    پوپ فرانسس نے ویٹیکن کو اپنی آخری آرام گاہ نہ بنانے کا فیصلہ کیوں کیا؟
    - BBC News اردو
    پوپ فرانسس 1903 میں لیو سیزدہم کی وفات کے بعد ویٹیکن کے باہر دفن ہونے والے پہلے پوپ بن جائیں گے۔ ان کی آخری آرام گاہ ویٹیکن کی دیواروں کے پیچھے نہیں بلکہ لوگوں کے درمیان ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے تھے۔
  • Sat, 26 Apr 2025 04:43:59 +0000:
    چین کی ’بیوٹی فیکٹری‘: ’میں نے 100 سے زیادہ بار کاسمیٹک سرجری کرائی ہے‘
    - BBC News اردو
    ایبی وو چین میں کاسمیٹک سرجری کی ایک معروف انفلوئنسرز ہیں جن کی 100 سے زیادہ سرجریاں ہو چکی ہیں۔ پہلی کاسمیٹک سرجری کے وقت ان کی عمر صرف 14 سال تھی۔ ایبی نے ایک بیماری کے علاج کے لیے ہارمونل ٹریٹمنٹ کروایا جس کے بعد ان کا وزن صرف دو ماہ میں 42 کلوگرام سے بڑھ کر 62 کلوگرام ہو گیا۔
  • Sat, 26 Apr 2025 03:20:43 +0000:
    پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کیا رُخ اختیار کر سکتی ہے؟
    - BBC News اردو
    ماضی کے برخلاف اب تک انڈیا کی حکومت نے پاکستان کی ریاست پر براہ راست پہلگام حملوں کے حوالے سے کوئی الزام عائد نہیں کیا۔ تاہم اس نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اقدام اٹھایا جو واضح اشارہ ہے کہ وہ اس حملے پر کس کو ذمہ دار سمجھتا ہے۔ بعض مبصرین کو خدشہ ہے کہ شاید اس بار امریکہ، پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے کوئی کردار ادا نہ کر پائے۔
  • Sat, 26 Apr 2025 02:03:49 +0000:
    کراچی میں ڈکیتیوں کے ملزمان جو ’چینی ڈیٹنگ ایپ اور پولیس کی وردیاں استعمال کرتے تھے‘
    - BBC News اردو
    ملزمان کی گرفتاری، ان کے موبائل فونز کے تجزیے اور تفتیش سے افسران کو معلوم ہوا کہ گرفتار کیے گئے افراد واداتوں میں پولیس کی جعلی وردیاں بھی استعمال کر رہے تھے۔ لیکن پھر ملزمان کی ایک غلطی نے پولیس کے لیے ان کی گرفتاری کو ممکن بنا دیا۔